امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کے خواہاں ہیں۔
امریکی اخبارنے ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتا دیا کہ وہ آبنائے ہرمز کھولے بغیر ہی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔
ایران کیساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، وائٹ ہاؤس
رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز پر تہران کی مضبوط گرفت برقرار رہ سکتی ہے ، صدر ٹرمپ آبنائے ہُرمز کھولنے کا پیچیدہ آپریشن بعد میں کرنے کے خواہاں ہیں۔ سفارتی دباؤ کے ذریعے تہران کو آبنائے ہرمز کھولنے پر آمادہ کیا جائے گا۔
یاد رہے گزشتہ روز ٹرمپ نے معاہدہ نہ ہونے اور آبنائے ہرمز جلد نہ کھولنے کی صورت میں ایران کے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں، تیل کے کنوؤں اور پانی صاف کرنے والے تمام پلانٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
