افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 28 افراد جاں بحق اور 49 زخمی ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے کئی صوبوں میں جمعرات سے جاری شدید بارشوں نے تباہی پھیلارکھی ہے۔ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 100 سے زائد مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں بارش، برفباری اور سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
افغان حکام کے مطابق بارش، سیلاب، مٹی کے تودے اور بجلی گرنے کے واقعات میں 28 افراد جاں بحق اور 49 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے افغانستان میں جنوری میں بھی شدید بارشوں اور برفباری سے 60 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
