واشنگٹن، وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور اس حوالے سے نمایاں پیشرفت بھی ہو رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ایران جنگ سے متعلق بات چیت اچھے طریقے سے جاری ہے تاہم بند کمرے میں ہونے والی گفتگو اور عوامی بیانات میں واضح فرق ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض معاملات حساس نوعیت کے ہوتے ہیں جنہیں عوامی سطح پر مکمل طور پر بیان نہیں کیا جا سکتا۔
ترکیہ میں ایرانی بیلسٹک میزائل فائر، نیٹو کے دفاعی نظام نے مار گرایا
وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ امریکی شہریوں کی حفاظت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے فضائی اور بحری نظام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جو اس کے دفاعی اقدامات کا حصہ ہے۔
ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک جانب مذاکرات میں پیشرفت کی بات ہو رہی ہے جبکہ دوسری طرف سخت بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ خطے میں کشیدگی اب بھی برقرار ہے۔
