لاہور: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنے کپتان شاہین شاہ آفریدی پر سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے الزام میں 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق واقعہ ایک ہوٹل میں پیش آیا، جسے بعض حلقوں کی جانب سے حقائق کے برعکس پیش کیا گیا۔ فرنچائز نے کہا کہ اس معاملے کی اندرونی طور پر مکمل تحقیقات کی گئیں، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
پوسٹ میرے خیالات کی عکاسی نہیں کرتی، نسیم شاہ
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ واقعہ کسی دانستہ خلاف ورزی کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک غلط فہمی تھی، تاہم ڈسپلن اور احتساب کو برقرار رکھنے کے لیے کارروائی ضروری سمجھی گئی، لاہور قلندرز نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
فرنچائز حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم کے اندر نظم و ضبط کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے اور کسی بھی معاملے میں قواعد کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ یہ اقدام ٹیم میں پیشہ ورانہ ماحول برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
