انقرہ، ترکیہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل کو ترکیہ کی جانب بڑھتے ہوئے نیٹو کے میزائل دفاعی نظام نے مار گرایا۔
وزارت دفاع نے کہا کہ سرزمین کی حفاظت کے لئے تمام فیصلہ کن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے خطرے کا فوری طور پرسدباب کیا جا سکے۔
خلیجی جنگ روکیں، صرف آپ ہی کر سکتے ہیں، السیسی کی ٹرمپ سے اپیل
ترکیہ نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد ملکی سرزمین کے ساتھ ساتھ اتحادی ممالک کے دفاع کو بھی یقینی بنانا ہے۔
نیٹو کے ترجمان نے تصدیق کی کہ وہ تمام اتحادی ممالک کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھیں گے اور کسی بھی خطرے کی صورت میں فوری کارروائی کے لیے تیار ہیں۔
حکام نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گھبراہٹ سے گریز کریں اورسرکاری اطلاعات پر ہی بھروسہ کریں، اس پیش رفت کے بعد خطے میں سیکیورٹی کے اقدامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی غیرمتوقع خطرے سے نمٹا جا سکے۔
