محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، اس کے علاوہ کشمیر اور خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری بھی ہو سکتی ہے۔
بارشوں کی پیشگوئی،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ایڈوائزری جاری
لاہور اور گلگت بلتستان کے چند اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کراچی میں بھی آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے اور مغربی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
