متحدہ عرب امارات آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے کثیرالقومی بحری مشن میں شامل ہو گا۔
برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے واشنگٹن اور مغربی اتحادیوں کو ٹاسک فورس میں شمولیت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
ایران نے بھارت کے 2 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی
دوسری جانب ملائیشیا کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت مل گئی، عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملائیشین بحری جہازوں کو خصوصی اجازت دی۔
ملائیشیا کے وزیراعظم انوار ابراہیم نے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت پر ایران سے اظہار تشکر کیا ہے۔
