اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس 31 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی ، چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
نیب نے سزا معطلی کی درخواستیں قابلِ سماعت نہ ہونے کا اعتراض اٹھا رکھا ہے ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا معطلی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو احتساب عدالت نے 17 جنوری 2025 کو سزائیں سنائی تھیں۔
