ایران نے کہا ہے کہ 15 نکاتی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوا دیا ، امریکا کے ردعمل کا انتظار کر رہے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی عہدیدار نے کہا کہ جنگ بندی کی امریکی تجاویز یکطرفہ اور غیر منصفانہ ہیں، صرف اسرائیلی اور امریکی مفاد میں ہیں۔
ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 دن کیلئے موخر کرنے کا اعلان
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ پاکستان کے ذریعے ملی امریکی تجاویز کا جائزہ لیا، پاکستان کو مؤقف دیا کہ امریکی تجاویز میں ضروری تقاضوں کی کمی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو راستہ نکالا جا سکتا ہے، سفارتکاری کا عمل رکا نہیں۔ ٹرمپ کی دھمکی سے پہلے ایران نے 15 نکاتی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوایا ہے۔
