ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ 4 مطالبات پورے ہونے تک امریکا کو جانے نہیں دیں گے۔
ایرانی فوج نے جنگ میں اب تک 8 سو امریکی فوجی ہلاک اور 5 ہزار کو زخمی کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بمباری سے 1321 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
روس ایران کو ڈرون، دوائیاں اور خوراک بھیج رہا ہے، برطانوی اخبار کا دعویٰ
ترجمان ایرانی فوج کا کہنا تھا کہ جنگ میں 17 امریکی اڈے تباہ کیے ہیں۔ امریکی فوج کا ہوٹلوں میں چھپنا ذلت آمیز پسپائی ہے، امریکی فوجی حکمت عملی کی ناکامی اس کی ساکھ کو دھچکا ہے۔
واضح رہے ایران جنگ میں اب تک امریکا کے کئی لڑاکا طیارے بھی تباہ ہو چکے ہیں۔
