اسرائیل کے چیف آف اسٹاف نے کابینہ کو خبردارکیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی ہمت جواب دے رہی ہے۔
اسرائیلی چیف آف اسٹاف کے انتباہ والی کابینہ کی ریکارڈنگ لیک ہوگئی ،ایال زمیر کا کہنا تھا کہ طویل تنازع کے بعد اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی ہمت جواب دینے کے قریب پہنچ چکی۔
روس ایران کو ڈرون، دوائیاں اور خوراک بھیج رہا ہے، برطانوی اخبار کا دعویٰ
10خطرات کی نشاندہی کر رہا ہوں ،ان ڈرامائی حالات میں ریزرو فورسز مزید مقابلہ کرنے کے قابل نہیں رہیں گی۔وہ وقت دور نہیں جب آئی ڈی ایف معمول کے سیکیورٹی مشنز کیلئے بھی موزوں نہیں رہے گی۔
واضح رہے اسرائیل ، امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ چوتھےہفتے میں داخل ہوچکی ہے۔
