بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
بارش، ہواؤں اور گرج چمک کے دوران ہوائی اڈوں پر مکمل احتیاط کی ہدایات جاری کی گئی،کراچی سمیت سندھ میں متوقع بارش کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر احتیاطی تدابیرکا بھی کہا گیا ہے۔
کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
طیاروں کو محفوظ بنانے ،پرندوں سے نمٹنے کے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے تمام متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور ہوائی آپریشنز کو محفوظ رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
ہلکے طیاروں کو محفوظ جگہ پر باندھیں، کھلے یا بکھرے سامان کو محفوظ کیا جائے ، ایئر سائیڈ انسپکٹرز اور برڈ شوٹرز کی تعیناتی، فیومی گیشن سمیت دیگر اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
اسلام آباد میں چھتوں سے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا نظام لازمی قرار
نکاسی آب کے راستوں کو صاف رکھیں اور رن وے فریکشن چیک کریں،بارش اور آندھی کے دوران الیکٹریکل کیبلز اور لائٹس کی خصوصی چیکنگ کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
فالو می وین، ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز اور آپریشنل اسٹاف کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔
