سول و عسکری قیادت نے اقتصادی انتظام، توانائی کی منصوبہ بندی، خوراک کی سیکیورٹی اور دیگر امور میں ہم آہنگی رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔
امریکی صدر کی وزیراعظم پاکستان کی ایک بار پھر تعریف
اجلاس میں عالمی تیل اور گیس کی سپلائی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
بعدازاں اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ مہنگائی کے دباؤ کا انتظام اور توانائی کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر توجہ دی گئی،اقتصادی انتظام، توانائی کی منصوبہ بندی، خوراک کی سیکیورٹی اور دیگر امور میں ہم آہنگی رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
قومی اتفاق رائے برقرار رکھنے اور چیلنجز کے پیش نظر اداروں کے درمیان تعاون مضبوط کرنے پر زور دیا گیا،تیل کی سپلائی میں رکاوٹوں اور پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
روس ایران کو ڈرون، دوائیاں اور خوراک بھیج رہا ہے، برطانوی اخبار کا دعویٰ
اجلاس میں عوامی شعور بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا،ایندھن کی کھپت کم کرنے، پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
