امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بھارت 78 سال سے کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے،کشمیر میں بھارتی پالیسیوں پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔
ڈی ائی خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد بھارت نے ڈیموگرافک تبدیلی کی کوشش کی،بھارت سمجھتا تھا کہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل ہو جائے گا،تمام اقدامات کے باوجود کشمیر کی صورتحال تبدیل نہ ہو سکی۔
وفاقی وزیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، تحفظات زیرِغور
کشمیر میں حالیہ انتخابات نے بھارتی دعوؤں پر سوال اٹھا دیے،بھارت میں نفرت کی سیاست کو عوامی سطح پر رد کیا جا رہا ہے،حالیہ انتخابات میں نفرت انگیز پالیسیوں کو نقصان اٹھانا پڑا،بھارت کو خطے میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہوگی۔
جنوبی اور مشرقی ایشیا کے توانائی راستے جنگ سے متاثر ہو رہے ہیں،عالمی طاقتوں کی پالیسیوں میں واضح تبدیلی نظر آ رہی ہے،موجودہ حالات امریکہ کی کمزوری کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
