چیئرمین ایف بی آر سہیل لنگڑیال کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو جاری رکھا جائے گا ،واجب الادا ٹیکسز متعلقہ قوانین کے مطابق سختی سے وصول کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا،کے سی سی آئی ممبران نے کراچی کی کاروباری برادری کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔چیئرمین ایف بی آر نے کاروباری برادری کے حقیقی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کیلئے اہم اعلان کردیا
ایف بی آر کے افسران کو ٹیکس دہندگان کیلئے غیر ضروری رکاوٹیں پیدا نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کاروباری برادری کے جائز مسائل کو حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
تاجروں کے مسائل کا بغور جائزہ لیکرانہیں فوری حل کیا جائے گا،تمام جائز ٹیکس ریفنڈ کلیمز کو قانونی تقاضوں کے تحت نمٹایا جائے گا۔
سپرٹیکس عائدکرنے سےکتنی آمدن متوقع؟ایف بی آر نے بتا دیا
کسی بھی بدعنوانی کی اطلاع مستند شواہد کے ساتھ دیں تاکہ مؤثر کارروائی کی جا سکے،بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
