لاہور، پاکستان سپر لیگ 2026 کے پہلے میچ میں لاہور قَلندرز نے اپنی بیٹنگ مکمل کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز کا مضبوط ٹوٹل حاصل کیا۔ قَلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
فخر زمان نے 39 گیندوں پر 53 رنز بنائے، جس میں 10 چوکے شامل تھے، تاہم وہ حسن خان کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
محمد نعیم نے 19 گیندوں پر 30 رنز بنائے اور ایک چھکا بھی مارا، عبداللہ شفیق 5 گیندوں پر 4 رنز کے ساتھ رن آؤٹ ہوئے جبکہ پرویز حسین ایمان نے 13 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔
پی ایس ایل 11 کے پہلے میچ کے لیے لاہور کی کونسی سڑکیں بند ہونگی؟
حسیب اللہ خان نے 28 گیندوں پر 40 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سکندر رضا نے 10 گیندوں پر 24 رنز بنائے، اس کے علاوہ آصف علی 6 گیندوں پر 9 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 2 گیندوں پر 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بولنگ میں رائلی میرڈتھ اور حسن خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
