ریاض، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی اہم ملاقاتیں طے ہیں۔
صدر زیلنسکی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ سعودی عرب میں قیام کے دوران متعدد اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے تاکہ دوطرفہ تعلقات اور خطے میں سلامتی کے مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔
صدرزیلنسکی نے کہا کہ “ہم سعودی عرب کے تعاون کی قدر کرتے ہیں اور ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جو سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔
برطانوی وزیر دفاع کا جنگ کے خاتمے پر زور، فوجی حل سے گریز کی حمایت
انہوں نے واضح کیا کہ یوکرین سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ طور پر امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
اس دورے کے دوران امکان ہے کہ دونوں ممالک تجارتی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کا اعلان کریں گے۔
