آسٹریلیا نے ایرانی شہریوں کے لیے سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے وزٹ ویزا رکھنے والوں کے ملک میں داخلے پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔
رائٹرز کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ یہ پابندی ان ایرانی شہریوں پر لاگو ہوگی جو اس وقت ایران سے باہر موجود ہیں لیکن ان کے پاس آسٹریلیا کا وزٹ ویزا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگی صورتحال کے باعث ویزا ہولڈرز کی واپسی ممکن نہ ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکا اپنی ناکامی کو معاہدے کا نام نہ دے، ایرانی فوج کا سخت جواب
حکومت کے مطابق یہ فیصلہ عارضی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد غیر یقینی سیکیورٹی حالات کے دوران امیگریشن نظام کو منظم رکھنا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات بہتر ہونے پر پابندیوں میں نرمی کی جا سکتی ہے۔
