امریکا نے ایران کو جنگ ختم کرنے کیلئے 15نکاتی منصوبہ بھیج دیا۔
نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ جنگ کے خاتمے کے لیے 15 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے۔ اس منصوبے میں ایران کے جوہری اور عسکری پروگرام پر سخت شرائط عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے تین بڑے یورینیم افزودگی مراکز کو مستقل طور پر غیر فعال کرے یا مکمل طور پر ختم کر دے۔ اس کے ساتھ ایران سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ خطے میں اپنے حمایت یافتہ عسکری گروہوں اور تنظیموں کو مالی مدد فراہم کرنا بند کرے۔
منصوبے میں آبنائے ہرمز میں ایک “آزاد بحری زون” قائم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے تاکہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کو محفوظ بنایا جا سکے۔
امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو محدود کرنے، فوجی تنصیبات اور لانچرز پر نگرانی یا پابندیاں قبول کرنے، اور مستقبل میں جوہری ہتھیار نہ بنانے کی واضح یقین دہانی کروانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
امریکا اور ایران کی رضامندی سے پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے، وزیراعظم
یہ منصوبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور عالمی طاقتیں کسی بڑے تصادم سے بچنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر رہی ہیں۔
