ملک کے مختلف شہروں میں 24 سے 30 مارچ تک شدید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا مضبوط مغربی سسٹم آج 24 مارچ کی شام بلوچستان میں داخل ہو گا، جو 27 مارچ کے بعد مزید شدت اختیار کرکے 31 مارچ تک برقرار رہ سکتا ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں، خصوصاً گوادر، تربت، پنجگور، کوئٹہ اور خضدار ، خیبر پختونخوا کے چترال، سوات، دیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد ، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ سندھ کے کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں میں 25 اور 26 مارچ کے علاوہ 28 اور 29 مارچ کو بارش متوقع ہے۔
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات نے فلیش فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
