عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 11 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
برینٹ آئل کی قیمت 12 ڈالر کمی کے بعد 100 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت 10 ڈالر کم ہو کر 88 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
بحرین کا خام تیل کی فراہمی کے تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان
دوسری جانب امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، چند منٹوں میں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 240 پوائنٹ بڑھ گیا۔
مارکیٹ کیپ میں 20 کھرب ڈالر کا اضافہ ہوا، لیکن ایران کے مذاکرات کی تردید آتے ہی ایس اینڈ پی انڈیکس 120 پوائنٹ گر گیا اور 10 کھرب ڈالر کی کمی آئی۔
