بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نے اتحادیوں کی وارننگ کے بعد مذاکرات کا آغاز کیا۔
رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک کی وارننگز کے بعد ٹرمپ ایرانی انفرااسٹرکچر تباہ کرنے سے پیچھے ہٹے،خلیجی ممالک نے خبردار کیا کہ اقدام کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ خلیج فارس میں مائنز بچھانے کی کوئی ضرورت نہیں،خلیج فارس میں ہمارا کنٹرول اور طاقت کافی ہے۔
ذہانت اور صلاحیت سے آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرتے ہیں،خطے کے ممالک کے تعاون سے مشرقِ وسطیٰ کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ خلیج فارس کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہر ذریعہ استعمال کریں گے۔
