نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک اور ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ نے خطے میں تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا،امریکی صدرٹرمپ کی جانب سے حالیہ عارضی جنگ بندی کے اعلان پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زوردیا گیا، دونوں رہنماؤں نے صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
علاوہ ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے بھی رابطہ ہوا، خطے کی حالیہ صورتحال اور بدلتی ہوئی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا،دونوں رہنماؤں نے صورتحال پر ایک دوسرے سے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
امریکا ایران کشیدگی میں کمی کیلئے ترکیہ،مصراور پاکستان متحرک
علاوہ ازیں ترک وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا،دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
