اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقرنے واضح کیا ہے کہ امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی،عوام چاہتے ہیں ایران پر جارحیت کا سبق آموز اور مکمل سزا دی جائے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں کے ذریعے تیل کی منڈی پر اثر ڈالا گیا،ایرانی حکومت سپریم لیڈر اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
امریکا ایران کشیدگی میں کمی کیلئے ترکیہ،مصراور پاکستان متحرک
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ کچھ دوست ممالک کے ذریعے پیغامات موصول ہوئے ، امریکا نے جنگ ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی درخواست کی تھی۔
ایران نے پیغامات کا مناسب اور اصولی مؤقف کے مطابق جواب دیا،آبنائے ہرمز اور جنگ کے خاتمے کی شرائط پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔
امریکی صدر کا ایرانی پاور پلانٹ اور انفرااسٹرکچر کیخلاف 5 دن کیلئے حملے ملتوی کرنے کا حکم
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے پر کسی بھی حملے کے ہولناک نتائج ہوں گے۔
