ملک بھر میں 24 سے 30 مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 27 مارچ کو شدت اختیار کرسکتا ہے۔
بلوچستان:
محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیراثر پنجگور، تربت، کیچ ، آواران، گوادر، پسنی اور اورمارڑہ میں بارش کا امکان ہے،لسبیلہ، خاران، خضدار، چاغی، دالبندین، قلات، سبی، کوہلو میں بھی بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ، بارکھان، نصیر آباد، لورالائی، زیارت، چمن اور پشین میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات اور مستونگ میں بھی بارش متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا:
سسٹم کے زیراثر چترال، دیر، سوات، کالام اور شانگلہ میں بارش ہوسکتی ہے۔ 24 سے 29 مارچ تک کوہستان، مالاکنڈ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ میں بارش متوقع ہے۔ ہری پور، مردان، نوشہرہ، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو میں بھی بارش متوقع ہے۔کرک، بنوں لکی مروت، ٹانک، باجوڑ، مہمند، خیبر اورکزئی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے۔
پنجاب:
اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور جہلم میں بارش کا امکان ہے۔ اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، نورپور تھل، گجرات، گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے۔ لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، پاکپتن میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان، بھکر، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور میں بھی بارش ہوسکتی ہے، ساہیوال، بہاولنگر، رحیم یار خان میں 25 سے 30 مارچ تک بارش متوقع ہے۔
سندھ:
سسٹم کے زیراثر کراچی اور حیدرآباد میں 25 ،26 اور 28 ،29 مارچ کو بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، کشمور میں بارش متوقع ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش متوقع ہے۔شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
