یوم پاکستان کے موقع پر صدرمملکت کی جانب سے ایک ہزار 989 اہلکاروں کیلئے عسکری اعزازات کی منظوری دیدی گئی۔
صدرِ مملکت نے وزیرِاعظم کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 259(2) کے تحت عسکری اعزازات دینے کی منظوری دی۔
صدر و وزیراعظم کی یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد، اتحاد اور قومی سلامتی پر زور
منظور شدہ اعزازات میں 23 ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 100 ستارۂ امتیاز (ملٹری) شامل ہیں ، اس کے علاوہ 136تمغۂ امتیاز (ملٹری)، 11 ستارۂ بسالت، 475 تمغۂ بسالت اور 130 امتیازی سند بھی شامل ہیں ۔
175 تمغۂ خدمت (ملٹری) درجہ اول، 319درجہ دوم اور 620 درجہ سوم کی بھی منظوری دی گئی ۔
