وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول کی مد میں 127 روپے ،جبکہ ڈیزل پرفی لیٹر 200 روپے سے زائد سبسڈی دے رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے اخراجات میں کافی حد تک کمی کی ہے،کسانوں کی سہولت کیلئے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
پیٹرول،ڈیزل اور ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا رہے،وفاقی وزیر خزانہ
خطے میں پھیلی ہوئی آگ ہمارے گھر کی دہلیز پر آر ہی ہے ،حملوں اور دھماکوں کے باعث خطے میں ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی بچت کیلئے سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے ،ملک کو اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا ہے ،وفاقی وزرا اور مشیروں کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
