امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پرحملے روکنے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔
برینٹ کرؤڈ اور امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد کمی ہوئی ،برینٹ کرؤڈ کی قیمت 112 سے 101 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت 99 ڈالر فی بیرل سے 89 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
ایران نے آبنائے ہرمز پر پالیسی واضح کر دی
دوسری جانب عالمی منڈیوں میں بھی تیزی کا رجحان ہے، وال اسٹریٹ کے مطابق پیر کو فیوچرز مارکیٹ میں 2فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔
ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 154.75 پوائنٹس کے ساتھ 2.36 فیصد اضافہ ہوا، اسی طرح نیسڈیک انڈیکس میں 578.75 پوائنٹس کے ساتھ 2.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایران نے1کروڑ ریال کا بینک نوٹ جاری کردیا
خبر ایجنسی کے مطابق رسل 2000 انڈیکس میں 4.7 فیصد کی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
