امریکی صدر نے ایرانی پاور پلانٹ اور انفرااسٹرکچر کیخلاف 5 دن کیلئے حملے ملتوی کرنے کا حکم جاری کردیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ 2 روز میں ایران کیساتھ اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی،ایران کیساتھ مذاکرات پورا ہفتہ جاری رہیں گے،ایران پر حملے ملتوی رہنےکا انحصار ایران کے ساتھ جاری بات چیت کی کامیابی پر ہوگا۔
ایران آرمی کے ترجمان کا امریکی صدر ٹرمپ کو طنزیہ پیغام عالمی توجہ کا مرکز بن گیا
ادھرکابل میں ایرانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ایران کی سخت وارننگ کے بعد ٹرمپ توانائی کے ڈھانچے پر حملہ کرنے سے پیچھے ہٹ گئے۔
دوسری جانب ہف پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران کیساتھ حالیہ تنازع میں شامل امریکی فوجی مسلسل بےچینی کاشکارہورہےہیں،امریکی فوجیوں کی بےچینی کی وجوہات ذہنی دباؤ،حفاظت سےمتعلق خدشات بتائی گئی ہیں۔
چندامریکی اہلکاروں نےمنصوبہ بندی کی کمی کا تذکرہ بھی کیا،امریکی عہدے دار نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں زمینی کارروائی انتہائی تباہ کن ثابت ہوگی۔
ٹرمپ کی دھمکی پر ایرانی فوج کا سخت ردعمل، خطے میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی دھمکی
بہت سےامریکی فوجی جنگ کےمقصد پر سوال اٹھا رہے ہیں،ایک امریکی فوجی کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کیلئےمرنا نہیں چاہتے، سیاسی مہرے نہیں بننا چاہتے۔
