ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس کی جگہ ریزا ہینڈرکس کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لئے جنوبی افریقہ کے بلے باز ریزا ہینڈرکس کو کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ریزا ہینڈرکس کو ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جانسن چارلس کے متبادل کے طور پر سائن کیا گیا، جو ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے تھے، کراچی کنگز کی جانب سے جانسن چارلس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
عیدالفطر کے موقع پر بابر اعظم کُک بن گئے
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا گیارہواں سیزن 26 مارچ سے 3 مئی تک جاری رہے گا جبکہ کراچی کنگز اپنی مہم کا آغاز 27 مارچ سے کرے گی، کراچی کنگز اپنا پہلا میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔
