معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنی زندگی کے ایک نئے اور خوشگوار باب کا آغاز کرتے ہوئے دوسری شادی کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 41 سال کی عمر میں اللہ نے انہیں وہ سکون اور محبت عطا کی جس کا وہ طویل عرصے سے انتظار کر رہی تھیں۔
فضا علی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ انہیں اپنا جیون ساتھی مل گیا ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔
انہوں نے اپنی بیٹی فرال کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف 11 سال کی عمر میں اس نے جس سمجھداری، محبت اور خوشی کے ساتھ ان کے اس فیصلے کو قبول کیا بلکہ شادی میں بھرپور خوشی کا اظہار کیا، وہ ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ فضا علی نے کہا کہ ان کی بیٹی ان کی طاقت، دعا اور پوری دنیا ہے۔فضا علی نے مزید کہا کہ اب وہ صرف فضا علی نہیں رہیں بلکہ مسز اعجاز خان بن چکی ہیں اور اپنی نئی زندگی کے آغاز پر بے حد خوش ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ فضا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی نئی زندگی کے آغاز سے متعلق بتایا، تصاویر میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی موجود ہیں۔
نورا فتیحی نے اپنے متنازع گانے سرکے چنر تیری سرکے پر خاموشی توڑ دی
اداکارہ نے ایک سادہ اور نجی تقریب میں اعجاز خان سے نکاح کیا، تصاویر میں دونوں نے سیاہ رنگ کے لباس پہن رکھے ہیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ کی اس سے قبل فواد فاروق سے 2007 میں شادی ہوئی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی فرال ہے۔
