سعودی عرب نے ایران کے 2 فوجی اتاشیوں اور ان کے عملے کے مزید 3 ارکان کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے اس اقدام کی وجہ ایران کی جانب سے مبینہ طور پر سعودی عرب، خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور دیگر عرب و اسلامی ممالک کو بار بار نشانہ بنانا قرار دیا ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے نہ صرف سعودی خودمختاری بلکہ سویلین انفرااسٹرکچر، معاشی مفادات اور سفارتی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا، جو اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے۔
ٹرمپ کی دھمکی پر ایرانی فوج کا سخت ردعمل، خطے میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی دھمکی
حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ جارحانہ طرزِ عمل جاری رہا تو دونوں ممالک کے تعلقات پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
