ایران کی مسلح افواج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خطے میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی وارننگ دے دی ہے۔
خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ایران کی توانائی تنصیبات یا ایندھن کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا بھرپور اور شدید جواب دیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب اسی شدت سے دیا جائے گا۔
ٹرمپ کی ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے48 گھنٹے کی ڈیڈلائن، بجلی گھر تباہ کرنے کی بھی دھمکی
ایرانی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ توانائی تنصیبات پر حملے کی صورت میں خطے میں امریکی مفادات کو براہ راست نشانہ بنایا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر کشیدگی بڑھی تو خطے میں امریکا سے وابستہ تمام توانائی تنصیبات بھی ہدف بن سکتی ہیں۔
