ڈھاکا: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 11 کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو جزوی این او سی جاری کر دیا۔ جس کے باعث وہ لیگ میں شرکت کر سکیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمٰن کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔ تاکہ وہ پی ایس ایل میں شرکت کر سکیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اپریل میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔ جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 17، 20 اور 23 اپریل کو ون ڈے میچز جبکہ 27، 29 اپریل اور 2 مئی کو ٹی 20 میچز شیڈول ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 27 مارچ سے شروع ہو گا۔ تاہم پی ایس ایل سے معاہدہ رکھنے والے کھلاڑی اس کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے۔
پی ایس ایل میں شامل بنگلادیشی کھلاڑیوں میں مستفیض الرحمٰن، تنزید حسن، شرف الاسلام، ناہید رانا، ریشاد حسین اور پرویز حسین شامل ہیں۔
بی سی بی حکام کے مطابق ون ڈے سیریز عالمی کپ کوالیفکیشن کے تناظر میں انتہائی اہم ہے۔ اس لیے کھلاڑیوں کو مخصوص تاریخوں تک دستیاب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کے گانے کا ٹیزر جاری
مستفیض الرحمٰن کو 26 مارچ سے 12 اپریل اور 24 اپریل سے 3 مئی تک این او سی دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو 12 یا 21 اپریل تک محدود مدت کے لیے اجازت دی گئی ہے۔
