آج افغانستان میں عید منائی جا رہی ہے، پاکستان میں آج رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھے گی۔
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز جمعرات طلب کیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر کا کہنا ہے کہ کہ شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان شہادتوں کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسپارکو کے مطابق نیا چاند جمعرات 19 مارچ 2026 کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے۔ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی جب کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب ہونے کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔
واضح رہے کہ سائنسی بنیادوں پر رویت کے لیے چاند کی کم از کم عمر 19 گھنٹے ہونی چاہیے جب کہ چاند نظر آنے کا دورانیہ 40 سے 45 منٹ ہونا چاہیے۔
دوسری جانب خلیجی ممالک میں کل چاند نظر نہیں آیا اس وجہ سے وہاں کل بروز جمعہ کو عیدالفطر منائی جائے گی، محکمہ موسمیات اور اسپارکو نے پیشگوئی کر رکھی ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند 19 مارچ کو نظر نہیں آئے گا۔
کراچی میں بارش، مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد19 ہوگئی
اس طرح عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ آج رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔
