پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے گانے کا ٹیزر جاری کردیا۔
معروف پاپ سنگر عاطف اسلم پی ایس ایل اینتھم میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

دوسری جانب پی ایس ایل 11 کی ٹرافی پشاور پہنچ گئی،پشاور کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی ہوئی۔
بارش کی وجہ سے رونمائی تقریب سادہ رکھی گئی تھی،پشاور کے تاریخی مقامات پر پی ایس ایل ٹرافی کی نمائش کی جائے گی۔
پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کل لاہور واپس لے جائی جائے گی۔
