شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعرات طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے کہا ہے کہ شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان شہادتوں کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
پاکستان میں عید کب ہو گی اس کا فیصلہ کل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہو جائے گا، کل اگر چاند نظر آ جاتا ہے تو پاکستان میں عیدالفطر بروز جمعہ کو ہو گی۔
دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج 18مارچ کو طلب کیا گیا ہے ۔سعودی عدالتی کونسل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 29ویں روزے کو شوال کا چاند دیکھنےکے لیے اجلاس ہو گا۔
متحدہ عرب امارات کا نماز عید صرف مساجد میں ادا کرنے کا اعلان
آج یو اے ای میں بھی چاند دیکھا جائے گا، ماہرین فلکیات نے متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 20 مارچ بروز جمعہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے لیکن حتمی اعلان آج چاند دیکھنے کے بعد ہو جائے گا۔
