لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے مارکیٹ سے اے ایم آئی اسمارٹ سنگل فیز میٹر کی خریداری پر پابندی عائد کر دی۔
کمپنی کے مطابق اب صارفین کو میٹر براہ راست لیسکو کے ذریعے ہی حاصل کرنا ہو گا۔ اس مقصد کے لیے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت 11,666 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ سیکیورٹی چارجز بھی الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کی لوڈ ضروریات کے مطابق ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ جس کے بعد میٹر کی تنصیب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا نے شناختی کارڈ رکھنے والوں کو خبردار کر دیا
یاد رہے کہ اس سے قبل میٹرز کی قلت کے باعث خریداری کا عمل آؤٹ سورس کیا گیا تھا۔ جس کے تحت صارفین کو این او سی جاری کیے جاتے تھے۔ تاکہ وہ مارکیٹ سے میٹر خرید سکیں۔ تاہم اب اس پالیسی کو ختم کر کے نیا نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔
