پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں 20 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ محکمہ کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح حافظ آباد، وزیرآباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات اور خوشاب میں بھی بارش متوقع ہے، لاہور، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، فیصل آباد، جھنگ اور چنیوٹ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید برآں کل اور 19 مارچ کے دوران بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان بھی متوقع بارشوں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں بھی 20 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ ہلاک
پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں بدھ اور جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔
