معروف وی لاگر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان فاطمہ نے شوہر سے صلح کی کوششوں پر خاموشی توڑ دی۔
رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان شادی کے تقریباً ایک سال بعد اختلافات نے شدت اختیار کی جس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔
افطار پارٹی کے دوران صبا فیصل کا نیا لُک ، مداحوں نے سوالات اٹھا دیئے
حال ہی میں رجب بٹ کی جانب سے ایماں کو طلاق کا نوٹس بھی بھیجا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی ممکنہ صلح کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں، مگر دونوں جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
دوسری جانب ایمان نے حال ہی میں اپنے بھائی عون شیخ اور بیٹے کیوان کیساتھ ایک ٹرپ کی تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں، انہوں نے معنی خیز کیپشن لکھا کہ سفر انسان کو سکون دیتا ہے، اسی لیے وہ آگے بڑھتی رہتی ہیں۔
