قطر کے دارالحکومت دوحہ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد سکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے۔
قطر کی وزارتِ داخلہ نے کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خطرہ ختم کر دیا گیا ہے ، صورتِحال اب معمول پر آ چکی ہے، تاہم شہریوں کو متعلقہ حکام کی جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔
ایران کے امریکا و اسرائیلی اہداف پر تازہ حملے، ایرانی فوج نے 10 ڈرونز تباہ کر دیے
قطری وزارتِ دفاع کے مطابق مسلح افواج نے ملک کو نشانہ بنانے والے میزائل حملے کو بروقت ناکام بنا دیا۔
قطر سمیت خلیجی ممالک حالیہ دنوں میں ڈرونز اور میزائل حملوں کی زد میں رہے ہیں، جس کے باعث خطے میں سکیورٹی کی صورتِحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے۔
