پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبےکےبیشتراضلاع میں بارش بارےالرٹ جاری کردیا،17سے20مارچ کےدوران پنجاب کےبیشتراضلاع میں بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی،مری،گلیات،اٹک،جہلم،چکوال، تلہ گنگ،گجرانوالہ میں بارش کاامکان ہے ، حافظ آباد،وزیرآباد،سرگودھا،میانوالی،شیخوپورہ،گجرات،خوشاب میں بارش متوقع ہے۔
ایران جنگ کے اثرات پاکستان تک پہنچ گئے، محکمہ موسمیات کا بڑا اعلان
اسی طرح لاہور،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، فیصل آباد،جھنگ، چنیوٹ میں بھی بارش کاامکان ہے،18اور19مارچ کےدوران بھکر،لیہ،ڈیرہ غازی خان، ملتان میں بارش کاامکان ہے۔
کوٹ ادو،بہاولپور،بہاولنگر،رحیم یارخان میں بھی بارش متوقع ہے،کسانوں کو کہا گیا ہے کہ اپنے تمام ترپیشگی اقدامات موسمی صورتحال کومدنظررکھتےہوئےکریں۔
