ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پر کامل توکل کے ساتھ ایران کھڑا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صہیونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی حکومت اور عوام نے یکجہتی اور حمایت کی۔
ان بابرکت، الٰہی اور روحانی دنوں اور گھڑیوں میں،
میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے امریکہ اور صہیونی رجیم کی جارحیت کے مقابلے میں عوام اور حکومتِ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) March 16, 2026
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے ایرانی حکومت اور عوام سے یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔
اگر امریکا میں ہمت ہے تو اپنے جہاز خلیج فارس میں لے آئے، ایران
ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے کھڑا ہے۔
