لاہور، عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھی اور کوکنگ آئل بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔
شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے ، درجہ دوم گھی اور کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوگیاہے۔
اس اضافے کے بعد درجہ دوم گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت 545 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے ، قیمتوں میں اضافے سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، آئل انڈسٹری کا ٹرمپ کو انتباہ
عوام نے اس مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
