بنگلا دیش نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو ہرا کرسیریز 1-2 سے جیت لی۔
291رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 279رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ،پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 106رنز کی شاندار اننگز کھیلی،سعد مسعود 38، شاہین آفریدی 37، غازی غوری 29رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
فہیم اشرف 9،صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت 6،6رنز بناسکے،محمد رضوان نے 4 اور حارث رؤف نے ایک رن بنایا، ابرار بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلا دیش کے بالر تسکین نے 10اوور میں 49رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں،مستفیض الرحمان نے 3، ناہید رانا 2، رشاد نے ایک وکٹ لی ۔
قبل ازیں میرپورمیں ہونے والے فیصلہ کن میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلا دیش کی جانب سے تنزید حسن نے شاندار سنچری سکور کی،انہوں نے 107 رنز کی اننگز کھیلی۔
سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ،بحث چھڑ گئی
سیف حسن 36، نجم الحسین شانتو 27، لٹن ڈاس 41،توحید ہردوئی 48 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔کپتان ریشاد حسین کوئی اسکور نہ کرسکے ۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے3، شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
