ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی شکست تسلیم نہیں کرے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی شکست تسلیم نہیں کرے گا اور امریکا و اسرائیل اسے ایسا کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کیے جانے والے حملوں کا کوئی جواز نہیں ہے اور یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ آزادانہ تجارت کو روکنا اور مختلف ممالک کے لیے مشکلات پیدا کرنا امریکا کی تاریخ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایک ایسا باغی ملک ہے جو ہر وقت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
افغانستان کی جانب سے ڈرون حملوں کی کوشش ناکام، پاک فوج نے تمام ڈرون مار گرائے
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کو شکست تسلیم کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے، ان کا کہنا تھا کہ امریکی اقدامات عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ موجودہ جنگ ایران نے نہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہے۔
