نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل نے صدارت اور سیکرٹری کی اہم نشستیں جیت لیں۔
ڈیموکریٹس نے نائب صدور کی 2 نشستیں بھی اپنے نام کر لیں ،جرنلسٹ پینل نے ایگزیکٹو باڈی کی سات نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ۔ ہوا ، مجموعی طور پر 2180 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اہم نشستوں پر گنتی کا عمل متعدد بار دہرائے جانے کے بعد شفاف نتائج مرتب کئے گئے۔
فوادچوہدری کی کراچی اور اسلام آباد پریس کلب میں داخلے پرپابندی
نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر دی ڈیموکریٹس پینل کے عبدالرزاق سیال 1067 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ اُن کی مدمقابل جرنلسٹس پینل کی جانب سے نیشنل پریس کلب کی تاریخ میں پہلی بارخاتون صدارتی امیدوار نیئر علی 1052 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
سیکرٹری کی نشست پر بھی دی ڈیموکریٹس کے ڈاکٹر فرقان رائو 1024 ووٹ لے کر فاتح رہے ، اُنہوں نے جرنلسٹ پینل کے خالد محمود کو شکست دی۔
فنانس سیکرٹری کی نشست پر جرنلسٹ پینل کے عابد عباسی 1061 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، دی ڈیموکریٹس کے خاور نواز راجہ نے 1032 ووٹ لئے۔
کراچی پریس کلب کا ارشد ندیم کو لائف ٹائم ممبرشپ دینے کا اعلان
نائب صدور کی نشست پر جرنلسٹ پینل کے امیدوار احتشام الحق نے سب سے زیادہ 1202 ووٹ لئے ، دی ڈیمو کریٹس پینل کے بشیر چوہدری اور عثمان خان نے بھی کامیابی سمیٹی،نائب صدر خواتین کی نشست پر سحرش قریشی نے میدان مارا۔
جوائنٹ سیکرٹری کی تینوں نشستیں جرنلسٹ پینل لے گیا، ۔شیراز گردیزی 1228 ووٹ لے کر سب سے آگے رہے ، جوائنٹ سیکرٹری خواتین کی نشست پر جرنلسٹ پینل کی شکیلہ جلیل کامیاب ٹھہریں۔
