محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج 14 مارچ سے 16 مارچ کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج ملک کے شمال مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، چترال، ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، شانگلہ، پشاور، کرم، کوہاٹ، باجوڑ اورہری پورمیں بارش ہونے کا امکان ہے۔
ژوب، بارکھان، چمن اور زیارت میں بھی مطلع ابر آلود رہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی بھی توقع ہے، اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اٹک سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسیں گے۔
افغانستان کی جانب سے ڈرون حملوں کی کوشش ناکام، پاک فوج نے تمام ڈرون مار گرائے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 مارچ کی رات ایک اور مغربی سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
