ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر گوداکیش موتی اور زمبابوے کے فاسٹ بولربلیسنگ موزاربانی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا ہے۔
گوداکیش موتی لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ تھے اور انہوں نے اپنے فیصلے سے فرنچائز انتظامیہ کو باخبر کیا۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ موتی کی جگہ سری لنکا کے Dinesh Velaalage کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا اور اس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔
حسین طلعت کندھے کی انجری کا شکار
کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق گوداکیش موتی نے سفر اور عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں مصروفیت کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبرداری اختیار کی۔
دوسری طرف، زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی نے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو اطلاع دے دی ہے کہ وہ پی ایس ایل 11 میں حصہ نہیں لیں گے۔
ویب سائٹس کے مطابق موزاربانی نے بھارت کی انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان سامنے آ چکا ہے،پی ایس ایل فرنچائزز اب متبادل کھلاڑیوں کی تلاش میں ہیں تاکہ اسکواڈ کی مضبوطی برقرار رہے۔
یہ دستبرداری پی ایس ایل 11 کے مجوزہ شیڈول کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے، اور ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کے باوجود ٹیم کے لیے مجموعی پلان پر اثر نہیں پڑے گا۔
یہ تبدیلیاں لیگ کے شروع ہونے سے قبل اسکواڈز کو تازہ کاری فراہم کریں گی اور کھلاڑیوں کی مصروفیات کے مطابق ٹیموں کو مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔
