پاکستان کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اورپاکستان آرمی کے ریٹائرڈ میجر حفیظ الدین احمد، بنگلا دیش کی پارلیمنٹ کے اسپیکر بن گئے۔
سات مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے حفیظ الدین احمد بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوئے ۔ ان کا تعلق وزیر اعظم طارق رحمان کی حکمران جماعت بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی سے ہے۔ صدر جسٹس شہاب الدین احمد نے ڈھاکہ میں ان سے حلف لیا۔
بنگلا دیش میں عیدالفطر کی 7 تعطیلات کا اعلان
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بنگلا دیش کے نو منتخب اسپیکر میجر ریٹائرڈ حفیظ الدین احمد کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا،بنگلا دیش کے نو منتخب اسپیکر میجر ریٹائرڈ حفیظ الدین احمد نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے بھیجے گئے تہنیتی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلا دیش کی پارلیمنٹ کے ساتھ تعاون اور روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایران جنگ کے باعث توانائی بحران ، بنگلہ دیش میں یونیورسٹیاں بند کر دی گئیں
دونوں ہم منصبوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینے پر گفتگو کی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے بنگلا دیش کے نو منتخب اسپیکر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام آپ کے دورے کے منتظر ہیں،انہوں نے بنگلا دیش کے نو منتخب اسپیکر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انکی کامیابی کے کیلئے دعا کی۔
